اسلامو فوبیا کا خوفناک مظہر ہندوستان میں ہے، بلاول

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

نیو یارک (یواین پی)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کا خوفناک مظہر ہندوستان میں ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ کے ” تہذیبوں کے اتحاد“ (یو این اے او سی) کے اعلیٰ نمائندے میگوئل موراتینوس سے ملاقات کی۔بلاول بھٹو نے میگوئل موراتینوس سے ” تہذیبوں کے اتحاد“ کے کام اور تعاون کے طریقہ کار پر گفتگو کی۔ملاقات میں بین المذاہب مکالمے کو تقویت دینے، اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے،عقیدے کی بنیاد پر عدم برداشت کے خلاف اقدامات پر بات چیت ہوئی۔بلاول بھٹو نے متنوع ثقافتوں اور معاشروں کے درمیان ہم آہنگی کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes