ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈپھلوں وسبزیوں کے پرائس بورڈ آویزاں ہونے کی چیکنگ کے لئے سرگرم

Published on September 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 58)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈپھلوں وسبزیوں کے پرائس بورڈ آویزاں ہونے کی چیکنگ کے لئے بھرپور انداز میں سرگرم ہے اس ضمن میں گزشتہ روز شہر بھر کی مارکیٹوں وبازاروں میں دکانوں وریڑھی فروشوں پر پھلوں وسبزیوں کے پرائس بورڈ آویزاں نہ ہونے کی 159 شکایات قیمت ایپ پر اپ لوڈکی گئیں۔101 شکایات حل،58 کو وارننگ اور خلاف ورزی پردو دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کے علاوہ ایک لاکھ 19ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ڈی سی مانیٹرنگ سکواڈ گاڑی کے ذریعے پھلوں وسبزیوں کی مقررہ قیمت پر عملدرآمد کو ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر سے مانیٹر کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے کہا کہ دکانوں پر پھل وسبزی کے الگ الگ نرخناموں کی موجودگی اور شہریوں کو مقررہ نرخوں پر اشیاءکی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes