تنظیم الاعوان ضلع مانسہرہ کی کابینہ اعلان کر دیا گیا،ملک شکیل اعوان ضلعی تنظیم کے صدرمنتخب

Published on May 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 571)      No Comments

hh
مانسہرہ( یواین پی) تنظیم الاعوان ضلع مانسہرہ کی کابینہ اعلان کر دیا گیا،ملک شکیل اعوان ضلعی تنظیم کے صدر جبکہ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری کیلئے حاجی عبد المالک کا انتکاب کر لیا گیا اس بات کا فیصلہ گزتہ روز ڈویژنل سدر محمد ساجد اعوان کی زیر سدارت مانسہرہ میں منعقدہ ایک اجلاس مین باہمی مشاورت کے بعد کابینہ کا اعلان کیا گیا،ضلعی عہدیاداروں کے ہمراہ تحصیل کابینہ کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق حاجی یاسر اعوان کو صدر جبکہ ملک نوید اعوان جنرل سیکرٹری ہونگے،مانسہرہ چکیاء بیلہ اکبر خان روڈ پر ملک ہاؤس میں اعوان برادری کا ایک بڑا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں خصوصی طور پر ڈویژنل صدر محمد ساجد اعوان،ڈویژنل نائب صدر ملک عبدالودود اعوان،فنانس سیکرٹری ملک سلیم اعوان اور بٹگرام سے ضلعی صدر مختصر خان اعوان اور اوگی سے عطاء الرحمان اعوان نے خصوصی طور پر شرکت کی،اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد ضلع مانسہرہ کیلئے تنظیم الاعوان کے صدر کی حیثیت سے ملک شکیل اعوان جبکہ ان کے ہمراہ جنرل سیکرٹری کیلئے حاجی عبدالمالک اعوان کے ناموں کی کچرت رائے سے منطوری دی گئی،اجلاس میں باہمی مشاورت سے ملک ارشد اعوان کو چیف آف مانسہرہ ،صدیق اعوان کو سرپرست اعلیٰ ،ظہیر خان اعوان کو سینئر نائب صدر،شہزادہ سرفراز اعوان کو نائب صدر ملک اظہر سلیم اعوان کو نائب صدر دوم،ملک عظیم ناشاد اعوان کو سیکرٹری اطلاعات،عثمان صلاح الدین کو رابطہ سیکرٹری،گل نسیر اعوان کو آفس سیکرٹری،شبیراعوان کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورحاجی یاسر اعوان کو ضلع مانسہرہ کیلئے فنانس سیکرٹری کا انتخاب کیا گیا،اجلاس میں تحصیل مانسہرہ کی کابینہ کی بھی منظوری دی گئی جس کے مطابق سرپرست اعلیٰ حاجی محمد حنیف اعوان،صدر حاجی یاسر اعوان،سینئر نائب صدرعبدالطیف اعوان،نائب صدر اول ملک اشرف اعوان،نائب صدر دوم وادس اعوان،جنرل سیکرٹری ملک نوید اعوان،سیکرٹری اطلاعات ارشد اعوان، آفس سیکرٹری ملک عرفان اعوان،رابطہ سیکرٹری یاسر اعوان بھیرکنڈ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری خرم شہزاد اعوان جبکہ شہزادہ یوسف اعوان تحصیل مانسہرہ کی کابینہ کے فنانس سیکرٹری ہونگے،اجلاس سے حاجی عبدالمالک اعوان،عطاء الرحمان اعوان،مختصر خان اعوان،حاجی ممتاز اعوان،ملک شکیل اعوان،ڈویژنل صدر محمد ساجد اعوان اور ملک عبدالودود اعوان نے خطاب کرتے ہوئے برادری کے اتحاد و اتفاق کی ضرورتوں پر زور دیا انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن میں سب سے زیادہ اکثریت کی حامل اعوان برادری بدقسمتی سے آپس میں متحد نہیں انہوں نے برادری کے فلاح وبہبود کے حوالے سے بھی ضرورتوں پر زور دیا،آخر میں اعوان برادری کے فلاح وبہبود اوراتحاد و اتفاق کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes