کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت ناسازی کے بعد نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں پر سینئرڈاکٹرز کا بورڈ ان کا طبی معائنہ کر رہا ہے۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کےمختلف ٹیسٹ کیےگئے ہیں۔