ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت اہم اجلاس

Published on September 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت حالیہ شدید بارشوں کے دوران ضلع ٹھٹھہ میں ہونے والے نقصانات کے سروے سمیت اسکولوں کی بحالی، ادویات کی موجودگی، ملیریا اسپرے اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، پاک فوج، محکمہ صحت، تعلیم، ایجوکیسن ورکس، میونسپل و ٹاؤن ایڈمنسٹریٹرز اور یوسی سیکریٹریز کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع بھر میں مکانات، زرعی زمینوں اور دیگر انفراسٹکچر کو پہنچنے والے نقصانات کا سروے اور تخمینہ لگانے کیلئے متعلقہ محکموں پر مشتمل مشترکہ سروے ٹیمز تشکیل دی گئیں اور اسکولوں کی بحالی، ملیریا اسپرے، کتا مار مہم سمیت تمام صحت مراکز میں ادویات کی موجودگی کو یقینی بنانے کے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ مکانات، فصلوں، زرعی زمینوں اور دیگر انفراسٹکچر کو پہنچنے والے نقصانات کی جلد سروے کرکے کے متعلق جامع رپورٹ پیش کی جائے تاکہ مزید حمکت عملی تشکیل دیکر متاثرین کی امداد و بحالی، تعلیمی سرگرمیوں، صحت کی سہولیات اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جا سکیں –

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题