اسلام آباد(یواین پی)کرامت حسین نیازی سیکٹری نیشنل اسمبلی نے اپنی رہائش گاہ پرشعروسخن کی ایک تقریب کااہتمام کیاجس میں مہمان شاعروں ملک جمشیداعظم،انورمسعوداورفرحت عباس شاہ کی طرف سے اپنااپناکلام پیش کیاگیا۔حاضرین میں سیاسی ،سماجی اورادبی افرادکی بڑی تعدادموجودتھی۔اس موقع پرسیکٹری نیشنل اسمبلی کرامت حسین نیازی کاکہناتھاکہ انورمسعوداورفرحت عباس شاہ کافی عرصے سے ادبی محفلوں کوچارچاندلگارہے ہیں جبکہ اُبھرتے ہوئے نوجوان شاعرملک جمشیدکاشاعری کلام سن کردل خوش ہوگیاانہوں نے امیدظاہرکی کہ ملک جمشیداعظم جلدازجلداپنے شاعری کلام کی ایک کتاب مرتب کریں گے اورمستقبل میں بھی اُردوادب کی محفلوں کوچارچاندلگاتے رہیں گے۔