تعلیمی ترقی قوموں کی زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کے لئے بنیاد فراہم کرتی ہے عرفان علی کاٹھیا

Published on September 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

جدید علوم پر دسترس ہمیں عصری مسائل کے حل میں نہ صرف معاونت کرتی ہے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ زندگی میں ترقی کے اوج کمال تک پہنچنے کے لئے تعلیم ہی سب سے مقدم ہے تعلیمی ترقی قوموں کی زندگی میں انقلابی تبدیلیوں کے لئے بنیاد فراہم کرتی ہے جدید علوم پر دسترس ہمیں عصری مسائل کے حل میں نہ صرف معاونت کرتی ہے بلکہ مستقبل کا لا ئحہ عمل طے کرنے میں بھی معاون مددگار ثابت ہوتی ہے اساتذہ کرام بچوں کو میدان تعلیم میں رہنمائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی اور انہیں ایک ذمہ داری شہری بننے کے سلسلہ میں ایک رول ماڈل کا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالج دیپالپور میں نویں جماعت کے پوزیشن ہولڈر طلبا کو انعامات اور تعریفی سرٹیفیکٹس دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی ایس دیپالپور کی پرنسپل میڈم شازیہ خضر نے سپاس نامہ پیش کیا۔انہوں نے سکول کی نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں کار کردگی سے متعلق بتایا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور رانا اورنگزیب بھی موجو دتھے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بچوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز کریں طالبعلم ملک کا اثاثہ ہیں انہوں نے آنے والے دنوں میں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے جدید تعلیم ان کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور انہیں آنے والے وقت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنائے گی انہوں نے بہترین نتائج پر سکول کی انتظامیہ اور اساتذہ کو مبارکباد دی بعد ازاں انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes