ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ)ٹھٹھہ پولیس کا جوا کے اڈوں اور گٹکہ ماوا مٹیریل کے گودام پر چھاپہ، بھاری مقدار میں گٹکہ ماوا مٹیریل، جوا آکڑا بکس سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق: ٹھٹھہ میں جوا اور منشیات اڈوں کے مالکان کی شامت آگئی، ایس ایس پی ٹھٹھہ کے سخت احکمامات پر ٹھٹھہ پولیس کی دو کامیاب کاروائیاں عمل میں آئیں، اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق پہلی کاروائی ٹھٹھہ شاہی بازار میں چلنے والے غیر قانونی جوا کے اڈوں کیخلاف کی گئی جس میں ٹھٹھہ پولیس نے آکڑا پرچی، کیش رقم سمیت 4 جواریوں کو گرفتار کرکے تھانہ ٹھٹھہ پر جوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا، دوسری کاروائی میں سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ نے پولیس نفری کے ساتھ سفید پوش بیوپاری نانا جبلی کے گودام پر چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں گٹکہ ماوا میں استعمال ہونے والا مٹیریل برآمد کرلیا، اطلاع کے مطابق گودام پر کام کرنے والے ایک ملازم کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ٹھٹھہ کے سماجی حلقوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برآمد مٹیریل کے گودام کے مالک کو فوری گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے، ذرائع کے مطابق مذکورہ گودام نانا جبلی نامی سفید پوش بیوپاری کے گھر میں قائم کیا گیا تھا۔