اسلام آباد (یواین پی) وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بنی گالہ پر ریڈ کرنے والے سوچ لیں جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ بنی گالہ پر چھاپہ مارنا چاہتے ہیں وہ یہ یاد رکھیں کہ جاتی عمرہ لاہور کے اندر ہی ہے، سنا ہے جاتی عمرہ میں مفرور رہائش پذیر ہے۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ امید ہے کہ سیاست کو سیاست کی حد تک ہی رکھا جائے گا۔ جبکہ علی امین گنڈاپور نے اپنے ردعمل میں کہا کہ یاد رکھیں جاتی امراء اور بلاول ہاوس بھی پاکستان میں ہی ہیں، رانا ثناء اللہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کریں پھر دما دم مست قلندر ہو گا۔جبکہ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر اور ملیکہ بخاری کی جانب سے بھی ٹویٹر پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری پر ردعمل دیا گیا۔