صدر گوگیرہ انجمن مہریہ نصیریہ کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ربیع الاوّل ریلی نکالی گئی

Published on October 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments


اوکاڑہ (یواین پی) صدر گوگیرہ انجمن مہریہ نصیریہ کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ربیع الاوّل ریلی نکالی گئی۔جس کی قیادت حضرت پیر سید حسین شاہ بخآری نےکی۔ علامہ الطاف رحمٰن۔ علامہ عاشق فریدی۔ ظفر اللہ پٹوری بلال اکرم جوپو۔ اظہر جلال سمیت ودیگر عاشقان رسول نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر کے زیر اہتمام سالانہ استقبال ربیع الاوّل شریف ریلی کا انقعاد کیا گیا جس کی قیادت حضرت پیر سید حسین شاہ بخآری نے کی۔ حضرت علامہ مولانا الطاف رحمٰن چشتی نائب ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پنجاب۔ حضرت علامہ مولانا قاری عاشق حسین فریدی تحریک تبلیغ قرآن وسنت۔رائے ظفر اللّٰہ پٹوری ضلعی صدر۔صدی احمد مہروی تحصیل صدر انجمن مہریہ نصیریہ ویلفیئر۔میاں بلال اکرم جوپو سابق پریزیڈنٹ یوتھ ونگ آل پاکستان مسلم لیگ۔اظہر جلال بھٹی۔ ساجد فریدی جنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی عبد الستار۔صدی احمد کھوکھر۔محمد عثمان نوشاہی قادری سمیت دیگر عاشقان رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی حضرت بلال حبشی رضی اللّٰہ مسجد ہسپتال بازار سے نکالی گئی اور اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتی ہوئی میلاد النبی صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلّم چوک میں اختتام پذیر ہوئی آخر میں آقا دو جہاں سرکارِ دوعالم محبوب خدا کی بارگاہ اقدس میں درودشریف پڑھا گئے اور ملک پاکستان کی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes