فیصل آباد منشیات سمگلر کارسوار ماں بیٹاکروڑوں روپے مالیت کی 18کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتار

Published on October 2, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)موٹروے پولیس نے منشیات سمگلر کارسوار ماں بیٹے کو کروڑوں روپے مالیت کی 18کلوگرام ہیروئن سمیت گرفتارکرلیا۔بتایا جاتا ہے کہ ایم فور کے انچارج موٹروے جاوید اقبال چدھڑنے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا توانہوں نے کارنہ روکی جس پر موٹروے پولیس نے مذکورہ کار کی ناکہ بندی کروائی اور ایم فور پرانچارج موٹروے نے تعاقب کرکے کار کو روک کر تلاشی لی تو کار کے خفیہ خانوں سے 18کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جو کہ پشاور سے فیصل آباد لائی جا رہی تھی اس میں سوار خرم نیاز خٹک اوراسکی والدہ لبنیٰ زوجہ عابد گل کوگرفتارکرکے حوالہ پولیس کردیاگیا پکڑنے جانیوالے منشیات فروش ماں بیٹے سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog