اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔شیخ رشید

Published on October 4, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ مفتاح کو اپنے رشتےدار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes