ٹھٹھہ(یواین پی /حمیدچنڈ) وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر صادق علی میمن نے مقامی پارٹی رہنما یوسی جنگھڑی کے صدر سائينداد شورو کے بھائی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ گاؤں جنگھڑی پہنچ کر دلی تعزیت اور اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ، بلند درجات اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور مرحوم کے تمام لواحقین اور عزیز و اقارب کو یہ صدمہ برداشت اور انہیں صبر و جمیل کی توفیق عطا فرمائے. اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندہ صادق علی میمن نے پارٹی کے یوسی صدر سائینداد شورو سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بھائی کے اچانک اس طرح بچھڑ جانے پر انہیں بہت ہی افسوس ہوا ہے اوردکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مرکزی قیادت سمیت پارٹی کے تمام عہدیداران و کارکنان برابر کے شریک ہیں. اس موقع پر پ پ پ تحصیل ٹھٹھہ کے صدر عبدالحمید سومرو، حاجی معشوق، شفیع ببر، محمد سلیم گندرو، اللہ ڈنو ببر، غلام نبی ٻبر، محمد حنیف ببر، ڈاکٹر عبدالحق جماری، محمد ببر، کمن دل کے علاوہ دیگر پارٹی رہنماؤں سمیت علائقائی معززين بھی موجود تھے