فیصل آباد، باغبانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کھجورکاشت کرنے کی ہدایت

Published on October 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)زرعی ماہرین نے باغبانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کھجورکاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈیٹ پام ریسرچ انسٹیٹیوٹ آری فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کھجور کی کاشت کا رقبہ 90ہزارہیکٹراورپیداوار630 ہزار ٹن تک پہنچ گئی ہے جبکہ کھجورکے درخت کی اوسط عمر بھی 150سال تک ہوگئی ہے جس کی کاشت گزشتہ 5ہزار سال سے انتہائی کامیابی سے جاری ہے لہٰذا باغبان زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کھجورکاشت کرکے بہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا، بنگلہ دیش، کینیڈا، یونان، ڈنمارک، بھارت، جرمنی،نیپال، سپین،سری لنکا، امریکہ، فرانس، برطانیہ سمیت کئی دیگر ممالک کو کھجوربرآمد کرہاہے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں کھجورکی اوسط پیداوار فی پو دا اڑھائی سے3 من تک ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ کھجور انسانی جسم میں نئے خلیوں کو شفاف خون فراہم کرنے اور خون کی تیاری میں بھرپورمدد فراہم کرتی ہے جس میں میگنیشیم، کیلشیم، آئرن، فاسفورس اور دیگر معدنیات، وٹامن اے، بی، سی و لحمیات اور 70سے75فیصد تک نشاستہ پایا جاتا ہے انہوں نے بتایاکہ کھجورکی فصل کیلئے خشک اور گرم مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے جس میں گرمی کی شدت زیادہ اور نمی کم ہونی چاہیے جبکہ کھجورکی فصل میں سیم و تھور برداشت کرنے کی بھی صلاحیت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ باغبان کھجورکے پودے کا پودے سے فاصلہ 20سے25 فٹ تک رکھیں اورفی ایکڑ پودوں کی تعداد 90سے 110 کے درمیان ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ باغبان مزیدرہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme