کراچی (یواین پی) موسم سرد ہونے کی بجائے مزید گرم ہو جانے کا امکان، اکتوبر کے ماہ میں بھِی ہیٹ ویوو کا الرٹ جاری کر دیا گیا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں ایک بار پھر سمندری ہوائیں معطل ہوں گی اور ہفتے 8 اور اتوار 9 اکتوبر کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جس سے 8 سے 10 اکتوبر کو شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔جبکہ جمعرات 6 اکتوبر کی صبح کراچی کا کم سے کم درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔ دوسری جانب لاہور شہر بھی گرمی کی شدت کی لپیٹ میں ہے۔ جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں رواں سال ریکارڈ بارشوں کا باعث بننے والا مون سون سیزن اب مکمل طور پر ختم ہو چکا۔