نیویارک (یواین پی) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو پھر سے پر لگ گئے، برطانوی خام تیل کی قیمت 94 ڈالرز جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 88 ڈالرز کی سطح سے اوپر چلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے عالمی سطح پرتیل کی طلب میں کمی ہونے کے بعد نقصانات سے بچنے کیلئے تیل کی پیدوار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مسلسل گرتی تیل کی قیمتوں کو دوبارہ سے پر لگ گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دوران ٹریڈنگ برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالرز سے اوپر چلی گئی ہے، جبکہ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت بھی 88 ڈالرز کی سطح کو چھو گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اوپیک اور اس کے روس کی زیرقیادت اتحادیوں نے تیل کی پیداوار میں بڑی کمی لانے پر اتفاق کیا ہے۔