لانگ مارچ زیادہ دور نہیں، پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں، عمران خان

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کو روکنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے، لانگ مارچ کی منصوبہ بندی حکومت کو حیران کردے گی ، لانگ مارچ زیادہ دور نہیں پوری تیاری کے ساتھ آرہے ہیں، عوام کے سمندرکو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن کے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں واپس نہیں جائیں گے، توشہ خانہ کیس کی کھلی سماعت ہونی چاہیے، ہم نے قانون کے مطابق سب کچھ کیا، زرداری نوازشریف نے توشہ خانہ سے قیمتی گاڑیاں حاصل کیں، پہلے دن سے کہا کہ ہماری اپوزیشن جمہوری نہیں کریمنل ہے ، سائفر کو زندہ کرنے پر حکومت کا مشکور ہوں م سائفر میں واضح لکھا ہے کہ عمران خان کوہٹایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme