تحریک لبیک پاکستان کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر افضال مہیس کا تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

Published on October 7, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 176)      No Comments

ظفروال،نارووال،قلعہ احمد آبادوگردونواح میں پی ٹی آئی کو نئی تقویت دینگے۔حاجی افضال مہیس
نارووال(یو این پی)صدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب حماد اظہر سے تحریک لبیک پاکستان کے نارووال سے پنجاب اسمبلی کے سابقہ ٹکٹ ہولڈر حاجی افضال مہیس نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر سابقہ وزیر داخلہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہریار خان آفریدی، بریگیڈئیر راحت امان اللہ بھٹی کے صاحبزادے عمر بھٹی اور دیگر بھی موجود تھے۔ حماد اظہر نے حاجی افضال مہیس کو تحریک انصاف میں خوش آمدید کہتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ نارووال میں پاکستان تحریک انصاف کو نئی تقویت دینگے۔ اس موقع پر حاجی افضال مہیس نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں عوامی انقلاب لانے کیلئے ہر قربانی کیلئے تیار ہیں۔ نارووال کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme