لاہور: (یواین پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے تاخیر پر نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب کو طلب کر لیا۔الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 18 کتوبر 2022ء کو کرے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے مختلف مراحل مکمل ہونے پر حکومت پنجاب کی بلدیاتی انتخابات کے قوانین میں بار بار ترامیم اور بلا جواز تاخیر پر نوٹس لیا گیا تاکہ صوبہ میں انتخابات کا انعقاد فوری یقینی بنایا جائے۔