ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن، تین جعلی کلینکس سیل
Published on October 8, 2022 by admin ·(TOTAL VIEWS 73) No Comments
ٹھٹھہ (یواین پی/ حمیدچنڈ) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد آریسر کی نگرانی میں محکمہ صحت، پولیس و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ تحصیل ٹھٹھہ کے مختلف کلینکس پر اچانک چھاپے لگا کر کارروائی کرتے ہوئے بغیر رجسٹریشن اور اسناد کے میڈیکل کلینکس چلانے پر مکلی ورکشاپ، ناریجہ گوٹھ اور مکلی سٹی میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مٹھو بروہی، سکندر ملاح اور حسین خاصخیلی کے زیر انتظام تین جعلی کلینکس سیل کر دیئے جبکہ عطائی ڈاکٹرز اپنے عملہ سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو مذکورہ عطائی ڈاکٹرز اور ان کے عملہ کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ قیمتی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی اور عوام کے بنیادی حق صحت پر کسی صورت کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا چاہے وہ کتنا ہی با اثر کیوں نہ ہو ۔ ان کا کہنا تھا کہ عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی تاکہ عوام کے جان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔اسسٹنٹ کمشنر شفیق احمد آريسر نے کہا کہ عوام کی جان مال کی حفاظت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 107
Related