ٹھٹھہ (یواین پی / حمید چنڈ) پیس فلکس پروگرام کے تحت گذشتہ روز ٹھٹھہ شہر سے تعلق رکھنے والی طالبات کے ایک گروپ نے سندہ یونیورسٹی کی لیکچرار سیدہ فضا شاہ کی قیادت میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کے مقامات، مکلی اور شاہجہاں مسجد کے آثار قدیمہ کے ساتھ ساتھ کینجھر جھیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے نے بتایا کہ اس دورے کا مقصد تاریخی مقامات پر سیلاب کے اثرات کا احاطہ کرنا اور مقامی ورثے کے اداروں کو قدرتی آفات سے بچانے سے متعلق توجہ دلانا خاص طور پر نوجوانوں میں اس مسئلے سے متعلق شعور اجاگر کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مکلی کی تاریخی قبرستان میں بادشاہوں، مہارانیوں، اولیاء کرام، علماء کرام، گورنروں اور فلاسفر کی پانچ لاکھ کے قریب قبریں و مقبرے موجود ہیں اور مقبرے کے قریب واقع شاہ جہاں مسجد ہے۔ جسے مغل شہنشاہ شاہ جہاں نے 17ویں صدی میں پناہ دینے پر شکریہ کے طور پر ٹھٹھہ شہر کو تحفے میں دی تھی۔ سندہ یونیورسٹی کی لیکچرار سیدہ فضا شاہ نے مزید کہا کہ پیس فلکس ملک بھر میں قیام امن اور ترقی کے حصول پر کام کرنے والی ایک واحد تنظیم ہے