آصف علی زرداری صحتیاب، گھر منتقل

Published on October 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

کراچی(یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری صحتیاب ہو کر گھر منتقل ہوگئے ہیں، ڈاکٹر عاصم نے سوشل میڈیا پر تصویر بھی شیئر کر دی۔ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سابق صدر کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے، وہ اپنے گھر منتقل ہوگئے ہیں۔انہوں نے ٹوئٹر پر سابق آصف علی زرداری کی تصویر بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ سابق صدر صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے، یواے ای سے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی پاکستان آ کر آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا تھا اور رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme