نارووال،12 ربیع الاول کے جلوسوں اور اجتماعات پر ریسکیو اہلکاروں کی خدمات پر خراج تحسین

Published on October 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 72)      No Comments

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے ساتھ تربیت یافتہ ریسکیو سکاؤٹس نے بھی اپنی خدمات سر انجام دیں
نارووال(یو این پی)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیر نعیم اختر نے کہا کہ سیکرٹری/ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر(ستارہ امتیاز) کی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 نے 12 ربیع الاول والے دن ضلع بھر کے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی تھیں اور ضلع بھر میں تحصیل نارووال، ظفروال اور شکر گڑھ میں 12 ربیع الاول کے بڑے جلوسوں اور اجتماعات پر ریسکیو اہلکاروں نے اپنی خدمات سرانجام دیں تا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال میں عوام کو مکمل ریلیف فراہم کیا جا سکے. پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کے عملے کے ساتھ ساتھ ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ ریسکیو سکاؤٹس نے بھی اپنی خدمات سر انجام دیں. پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کی جانب سے ضلع بھر میں ایمرجنسی وہیکلز اور موٹر بائیکس ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ مختلف جگہوں پر 10 ریسکیو پوسٹیں بھی قائم کی گئیں تا کہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے بر وقت نمٹنا جا سکے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجنئیرنعیم اختر نے ریسکیورز کو اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری سے سرانجام دینے اور نہایت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes