ٹریفک وارڈنزنے مختلف ویژن کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا
نارووال(یو این پی)ڈی پی او نارووال اور ڈی ایس پی نارووال کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر میں ٹریفک آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ انچارج ٹریفک سٹی نارووال اسرار احمد (ٹریفک وارڈن) نے مختلف ویژن کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کیا۔ پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے۔ انچارج ٹریفک سٹی نارووال اسرار احمد (ٹریفک وارڈن) نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صرف جرمانے کرنا ہی ٹریفک پولیس کی ذمہ داری نہیں بلکہ عوام الناس میں شعور بیدار کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اس سلسلہ میں سب ٹریفک وارڈنز اپنے اپنے علاقوں میں انتہائی ادب و احترام کے ساتھ آگاہی مہم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔