سیری(یو این پی) نوجوان قانون داننقیب الرحمن چوہدری ایڈووکیٹ نے ٹاؤن کمیٹی کھوئی رٹہ وارڈ تین سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیاکارکنان تحریک انصاف نے ان کے بلدیاتی الیکشن میں اُترنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نیئر کی قیادت میں آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے نقیب الرحمن چوہدری ایک نوجوان با صلاحیت سیاسی کارکن ہیں وہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی عوام کے مسائل کو حل کرینگے بالخصوص نوجوانوں کے اس موقع پر نقیب الرحمن چوہدری ایڈووکیٹ نے نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انشاء اللہ معاون خصوصی چوہدری محمد رفیق نیئر کی قیادت میں بلدیاتی الیکشن میں کامیاب ہو کر اپ کے اور پارٹی کے اعتماد پر پورا اُترنے کی کوشش کرونگا اور اپ کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرونگا اُمید ہے پارٹی قیادت مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی ٹکٹ جاری کریگی۔