نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچ گئیں

Published on October 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

کراچی (یواین پی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں۔ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی اور متاثرین سے بھی ملاقات کریں گی۔ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادو کا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes