مصطفی قریشی نے 1979 کی مولا جٹ میں ’نوری نتھ‘ کا کردار ادا کیا تھا
کراچی(یواین پی) لالی ووڈ کی کامیاب ترین فلم مولا جٹ میں نوری نتھ کا کردار کرنے والے لیونگ لیجنڈ مصطفیٰ قریشی نے’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو شاہکار قرار دے دیا۔مصطفی قریشی نے 1979 میں مولا جٹ میں ویلن نوری نتھ کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی بہترین اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کر لیا تھاپروڈیوسر عمارہ حکمت اور ڈائریکٹر بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ کے بارے میں حال ہی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مصطفی ٰ قریشی نے کہا کہ ’یہ فلم ایک شاہکار ہے جس نے ماضی کی فلم کو زندہ کر دیا ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’فلم سازوں نے اس فلم کو بناکر سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی اور تمام کرداروں کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، چار دہائی گزرنے کے بعد بھی ماضی کی مولاجٹ نہیں بھلائی گئی‘۔خیال رہے کہ فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی ’دی لیجنڈ آف دی مولا جٹ‘ 13 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔