پاکستان کا مقابلہ سری لنکا جبکہ بھارت کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوگا
سلہٹ (یواین پی) ایشیا کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے زیر اہتمام آٹھواں ویمنز ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامٹ اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج(جمعرات کو)کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ تھائی لینڈ کی خواتین ٹیم سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیمیں نبرد آزما ہوں گی۔ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، سیمی فائنلز 13اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔بنگلہ دیش میں جاری ایونٹ میں پاکستان،بھارت،سری لنکا اور تھائی لینڈ کی ٹیموں نے شاندارکھیل کی بدولت سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر رکھی ہے،پاکستان اور بھارت کی ٹیموں نے ایونٹ میں 6 میچز میں سے پانچ،پانچ فتوحات حاصل کیں۔ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج جمعرات کو کھیلے جائیں گے،پہلے سیمی فائنل میں بھارت ویمن کا مقابلہ تھائی لینڈ ویمن سے ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور سری لنکا کی و یمن ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل 15اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔