اسلام آباد ۔۔۔قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت تحریک انصاف کے رکن شفقت محمود کریں گے۔ اجلاس کے دوران خارجہ امور‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن‘ نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے آڈٹ رپورٹس اورپیراز کاجائزہ لیاجائے گا۔ کمیٹی نے اپنے آئندہ اجلاس میں وزارتوں اورمحکموں کی گریڈ 19 یا اوپر کے آفیسروں کو اجازت دی ہے جبکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کو اجلاس میں شرکت سے منع کردیا ہے۔