ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) سماجی سیاسی و امن کے سفیر سید الطاف شاھ شیرازی غوثیہ جماعت سے تعلق رکھنے والے مشاہد حسین چاچڑ و دیگر کی درگاہ حضرت عبداللہ شاہ اصحابی رح پر حاضری پاکستان کے حق میں خصوصی دعا مانگی گئی تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کی معروف درگاھ حضرت عبداللہ شاھ اصحابی پر غوثیہ جماعت کے ایڈوکیٹ مشاہد حسین چاچڑ ٹھٹھہ کی سیاسی سماجی و امن کے سفیر سید الطاف شاھ شیرازی نے حاضری دی اور درگاھ پر چادر ڈال کر ملک پاکستان امن امان کی بہتر صورتحال کلئے خصوصی دعا مانگی اور درگاھ پر آنے والے زائرین کی سہولیات کے حوالے سے محکمہ اوقاف کے ملازمین سے بات چیت کی اس موقعی پر ان کے ساتھ الطاف حسین تنیو بلاول ناریجو سماجی کارکن ممتاز امیر جوکیو و دیگر ساتھ تھے دوسری جانب درگاھ شریف کے اندر قبرستان کے معاملی پر ہونے والی شکایت پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی خصوصی جانچ ٹیم درگاھ عالیا پر پہنچ کر دوکاندار و دیگر سے بیان لئے یہ جانچ ڈی ایس پی سید افتخار شاھ کر رہے ہیں