ٹھٹھہ پولیس کا گھٹکہ گودام پر چھاپہ،گھٹکہ برآمد 1 ملزم گرفتار

Published on October 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 64)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی)ایس ایس پی ٹھٹہ جناب عدیل حسین چانڈیو کے سخت احکامات پر ایس ڈی پی ٹھٹہ ڈی ایس پی افضل بیگ صاحب کی سربراہی میں انچارج سی آئی اے ٹھٹہ سب انسپیکٹر فاروق احمد راہپوٹو، ایس یچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر عبدالمجید بروہی، ایس ایچ او تھانہ کینجھر سب انسپیکٹر بشیر احمد ملاح، انچارج 15 مددگار بیس ٹھٹہ اور مکلی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ولیج صادق بارچ سونڈا میں گھٹکہ گودام پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 1 ملزم احسان علی ولد حاجی صادق بارچ کو 20 کٹہ زعفرانی وزن 7 سو کلو، چھتیس 36 کلو چورا سپاری، 8 کلو ردی، 1 ہزار (1000) پیکٹ گھٹکہ ماوا اور 1 سوزوکی پک اپ نمبر کے وائے-9892 سمیت گرفتار کرکے تھانہ جھرک پر مقدمہ درج کردیا فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ تفتیش جاری ہے مقدمہ نمبر 61/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھرک۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy