طالب علموں کی ذہنی نشوونما کے لئے تعلیم اور غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی اہم ہے عرفان علی کاٹھیا

Published on October 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ طالب علموں کی ذہنی نشوونما کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد بھی بہت اہم ہے نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے ہم تمام وسائل فراہم کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہو ں نے انڈر 16ڈسٹرکٹ سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق ،چیف آفیسر ضلع کونسل شہزاد اقبال قریشی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے ۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق نے انڈر 16کرکٹ چیمپئن شپ کے خدو خال سے متعلق ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں ضلع کی تینوں تحصیلوں سے سکولوں کی 12ٹیموں نے حصہ لیا جبکہ ان ٹیموں کے مابین 27میچ کھیلے گئے یہ میچ اوکاڑہ سمیت تحصیل دیپالپور اور تحصیل رینالہ خورد میں بھی منعقد ہوئے ۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ اور گورنمنٹ ماڈ ل ہائی سکول دیپالپور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ دیکھا ۔گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول اوکاڑہ کی ٹیم نے مقررہ 40اوور میں جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کی ٹیم کو 203رنز کا ہدف دیا ہدف کے تعاقب میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کی ٹیم صرف 85رنز سکور کر سکی اس طرح گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول کی ٹیم نے 123رن کے بھاری مارجن سے جیت اپنے نام کی ۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے فاتح ٹیم کو مبارکباددیتے ہوئے انعامات دئیے علاوہ ازیں انہوں نے ٹورنا منٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes