راولپنڈی(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) نوسیری سیکٹر کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی کے نوسیری سیکٹر آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا پرتپاک استقبال کیا۔جنرل قمر جاوید باجوہ کو ایل او سی کی صورتحال اور فارمیشن کی تیاریوں پر خصوصی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے نوسیری سیکٹر میں متعین افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر پاک فوج کے سپہ سالار نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں پراظہار اطمینان کرتے ہوئے ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔