راولپنڈی (یواین پی) متروکہ وقف املاک بورڈ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کو لال حویلی خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متروکہ وقف املاک بورڈ نے شیخ رشید اور انکے بھائی کی جائیداد سے بے دخلی کا نوٹس جاری کیا ہے،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا ہے کہ 7 روز کے اندر زیر قبضہ اراضی یونٹس خالی کریں ورنہ آپ کو بذریعہ پولیس بے دخل کر دیا جائے گا،جائیدار میں لال حویلی کی جگہ بھی شامل ہے۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک آصف خان نے ڈپٹی کمنشر راولپنڈی کو بھی پولیس کی معاونت کیلئے خط لکھ دیا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے 19 اکتوبر کو آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔