فیصل آباد (یو این پی)عمران خان نے مجھے بھی فون کیا کہا کہ حکومت کے خلاف سازش ہوئی اور میں خط بھیجوں گا، مگر آج تک خط ہم نے نہیں دیکھا۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا انکشاففیصل آبادمیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکی سازش سے متعلق بتانے کے لیے انہیں بھی فون کیا تھا۔فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا 22 کروڑ عوام مایوسی اور ناامیدی کی کیفیت سے گزر رہے ہیں، اندرون سندھ میں غربت اور بلوچستان تباہ حال ہے، آئی ایم ایف اور دوست ممالک کی خیرات پر کام چل رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کو بھی دیکھا، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی اعلانات کے باوجود ملک کو کرپشن سے پاک نہیں کر سکی، ہمیں موقع دیا جائے تو پاکستان کو کرپشن فری ملک بنا سکتے ہیں۔مبینہ امریکی سازش سے متعلق بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا عمران خان نے مجھے بھی فون کیا کہا کہ حکومت کے خلاف سازش ہوئی اور میں خط بھیجوں گا، مگر آج تک خط ہم نے نہیں دیکھا۔