کراچی (یواین پی) کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے۔پی ٹی آئی کو بائے بائے، این اے 157 ملتان اور کراچی میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر بلاول بھٹو کا ٹوئٹ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک حالیہ ٹویٹ میں کہا ہے کہ ملتان میں سید موسی گیلانی اور کراچی میں حکیم بلوچ کو عمران خان کو شکست دینے پر مبارک باد پیش کرتے ہوں، انہوں نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ کراچی اور ملتان سے پی ٹی آئی کو بائے بائے۔انہوں نےٹویٹ میں مزید کہا ہے کہ عمران خان نے یہ سیٹیں 2018کے انتخابات میں چوری کی تھیں۔