فیصل آباد (یو این پی)سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی شریک حیات،محترمہ بے نظیر بھٹو کی والدہ محترمہ نصرت بھٹو کی گیارہویں برسی 23اکتوبر کومنائی جائے گی فیصل آباد سمیت۔ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں پیپلز پارٹی کے کارکن محترمہ نصرت بھٹو کی وطن کیلئے پیش کی گئی خدمات اورقربانیوں کی یاد تازہ کریں گے جبکہ مرحومہ کے روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعائیں بھی کی جائیں گی۔برسی کے سلسلے میں فیصل آباد میں بھی پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔بیگم نصرت بھٹو 23مارچ1929ءکو برادر اسلامی ملک ایران کے شہر اصفہان میں پیدا ہوئیں انہوں نے 8ستمبر1951ءکو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو سے شادی کی۔محترمہ نصرت بھٹو طویل علالت کے بعد 23اکتوبر2011ءکو انتقال کر گئیں