جدہ ( زکیر احمد بھٹی )سعودی عرب تحریک آزادی کشمیر کو سبو تاژ کرنے کی سر توڑ کوشش کی جا رہی ہے۔سردار سلیم آج خود مختار تحریک کے بھیس میں تحریک دشمن بہت متحرک ہو چکے ہیں۔خلیل احمد حبیب۔جاوید اختر۔ جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کا ایک انتہائی اہم اجلاس لبریشن فرنٹ کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل خلیل احمد حبیب ایڈوکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جے کے ایل ایف کے سربراہ برائے سفارتی امور سردار محمد سلیم نے بذریعہ ٹیلی فون شرکت کی۔اجلاس میں سفارتی سطح پر تنظیمی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے یورپ میں تنظیم سازی کے لئے کنوئینگ کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔ لبریشن فرنٹ کے اہم راہنما جاوید اختر کو یورپ زون کا کنوئیر، سردار نسیم شاہد کو جن کا تعلق اٹلی سے ہے سیکرٹری کنوئینگ کمیٹی اور محمد خالد خان اور قیصر اشرف کو ممبر کنوئینگ کمیٹی بنایا گیا۔ اجلاس سے خلیل احمد ایڈوکیٹ، جاوید اختر اور لبریشن فرنٹ کے سفارتی امور کے سربراہ سردار سلیم خان نے بزریعہ ٹیلی فون خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج خود مختار تحریک کے بھیس میں تحریک دشمن عناصر بہت متحرک ہو چکے ہیں جو کہ تحریک آزادی کشمیر کو سبو تاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لہزا وقت کا تقاضہ ہے کہ تنظیم کو ہر سطح پر منظم کیا جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل تصورات کی دنیا میں رہنے والوں نے ایک کاغذی یورپ زون کا اعلان کیا تھا جس پر وہ کاربند نہ رہ سکے اور اب وہ کاغذی لیڈر یورپ میں منہ چھپا کر پھرتے رہے۔ اور اب اپنی ناکامی مٹانے کے لئے اخبارات میں کاغذی استعفے شائع کرا کر تنطیم کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ کہ ایسے لوگوں کا کبھی بھی تنطیم کے نظریات سے کوئی تعلقات نہیں رہا۔ ان لوگوں نے سیاسی پناہ لینے کے لئیے تنطیم کا نام استعمال کیا اور کام نکلنے پر اپنے اپنے ٹھکانوں پر لوٹ گئے ہیں