عمران خان کا مجھ پر اعتماد کل بھی تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔ شاہ محمود قریشی

Published on October 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عمران خان کو ملتان شکست پر مجھ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں،یہ چند دن کا پروپیگنڈا ہے ہوتا رہے میں اپنا کام کرتا رہوں گا، عمران خان کا مجھ پر اعتماد کل بھی تھا اور آئندہ بھی رہے گا۔اے آروائی کے مطابق شاہ محمود قریشی نے ملتان شکست ہارنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا کہ عمران خان نے مجھ سے کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں کی، ملتان کی سیٹ کے حوالے سے عمران خان بالکل مطمئن ہیں،ملتان میں شکست کے باوجود عمران خان کا مجھ پر اعتماد بڑھا ہے، عمران خان نے مجھے کہا بہت اچھا الیکشن لڑا بہت محنت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme