سیری(یو این پی) لیپہ کے اسٹنٹ کمشنر علی اصغر کی طرف سے کھوئی رٹہ پریس کلب کے صدر اظہرملک کی قیادت میں آنے والے صحافی دوستوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ او صبحِ لیپہ کے صحافیوں میں صدر رضوان اعوان اور سنئیر نائب صدر حافظ ابرار اعوان کی طرف سے ناشتہ دیا گیا دیا جس میں، غلام محمود جرال، وحیداکرم بھٹی، جمیل تبسم، محمد توقیر خان، محمد طارق ڈار، عابد چوہدری،عامر خلیل کھوکھر، زاہد عباس، مظہر حسین، واجد چوہدری شر یک تھے اس موقع پر کھوئی رٹہ پریس کلب کے صدر اظہرملک نے کہا کہ آذاد کشمیر اور بالخصوص لیپہ ویلی میں سیاحت کا پوٹینشل موجود ہے۔لیپہ میں اخروٹ اور سرخ چاول دنیا بھرمیں مشہور ہیں ہمارے پاس ایک نادر موقع ہے کہ لیپہ کی خوبصورتی کو اجاگر کریں اور لیپہ ویلی کی اوجھل خوبصورتی کو سیاحوں اور باقی دنیا کے سامنے لاہیں۔ سیاحت کے فروغ میں تعمیر و ترقی بھی ہوگی اور روزگار کے مواقع بھی ملیں گیآزاد کشمیر سیاحت کی بہت بڑی انڈسٹری ہے دنیا کی خوبصورت ترین وادیاں آزاد کشمیر میں ہیں لیپہ ویلی کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک بہترین کام ہو رہا ہے آزادکشمیر کی سب سے بڑی لیپہ ویلی میں موجود ہیں–