ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ) سجاول کے رہائشی ریٹائرڈ اسکول ٹیچرز عبدالرزاق کھیرانی کا زمین پر مبینہ قبضے اور محکمہ ریونیو سجاول کے کرپشن کے خلاف مکلی پریس کلب پر انوکھا احتجاج متاثرہ شخص نے کفن ملبوس کر گلے میں زمین کے کاغذات عدالتی حکم نامہ گلے میں لٹکا کر احتجاج کیا متاثرہ شخص نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بااثر افراد نے مجھے غریب کی دس ایکڑ زمین پرسالوں سے جبری قبضہ کر رکھا. گذشتہ ڈیڑھ سال سے اس ظلم کے خلاف احتجاج کررہا مگر کوئی پرسان حل نھیں. میں اپنے زمین کا ریکارڈ عدالتی اڈرز بھی گلے میں لٹکا کر احتجاج پر مجبور ہوں. محکمہ رہونیو سجاول کے عملے. کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے رشوت کے عوض زمین کا جعلی ریکارڈ بناکر دیا جاتا ہے. متاثرپ شخص نے ڈپٹی کمشنر سجاول ۔ایس ایس پی سجاول وزیراعلی سندھ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔