مانگامنڈی(یو این پی)تحریک دعوتِ فقر کے اہم ترین شعبہ سلطان الفقر پبلیکیشنز کے زیرِ اہتمام جشنِ عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مبارک ترین موقع پر تین نئی کتب شائع ہوئیں۔ جن میں موجودہ دور کے انسان کامل سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن کی سوانح حیات، تعلیمات اور فقر محمدی کو دنیا بھر میں پھیلانے کی جدو جہد پر مبنی کتاب “سلطان العاشقین” کا بار دوم سر فہرست ہے۔ اس کے علاوہ آپ مدظلہ الاقدس کی تصنیفِ مبارکہ خلفاۓ راشدین کا انگریزی ترجمہ اور “ابیات باھُو ؒ کامل” کا بار سوم بھی شائع ہوۓ ہیں، جس میں سلطان العاشقین نے انتہائی تحقیق اور ترتیب کے بعد ابیات باھُو ؒ کی کامل شرح فرمائی ہے۔