عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، جلد پاکستان آ رہا ہوں، نواز شریف

Published on October 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

لندن (یواین پی) نواز شریف کا کہنا ہے کہ جلد پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز سے لندن میں لیگی رہنماوں نے ملاقات کی۔ سائرہ افضل تارڑ اور دیگر لیگی رہنماوں سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال پر گفتگو کی گئی ۔اس موقع پر قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ جلد پاکستان آ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 4 سالوں میں عمران خان نے ملک کو بھنور میں پھنسا دیا، وزیر خزانہ اسحق ڈار پوری کوشش کر رہے ہیں کہ مہنگائی کو کم کریں، جلد عوام کو ریلیف ملے گا، معاشی حالت بہتر ہو گی۔ دوسری جانب ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ضمنی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کر دیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes