اسلام آباد (یواین پی) عمران خان نااہل بھی ہو سکتے ہیں، کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2017 کرپٹ پریکٹسز کیس کے تحت عمران خان کے خلاف ریفرنس سیشن کورٹ بھی بھیج سکتا ہے اور سیشن کورٹ اس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کو 3 سال تک قید کی سزا دے سکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے یواین پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اگرعمران خان کو قصوروار پائے تو انہیں آرٹیکل 63 کی ذیلی شق 1 (3) کے تحت نااہل قرار دے سکتا ہے۔ کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن 2017 کرپٹ پریکٹسز کیس کے تحت عمران خان کے خلاف ریفرنس سیشن کورٹ بھی بھیج سکتا ہے اور سیشن کورٹ اس کیس کی سماعت کے بعد عمران خان کو 3 سال تک قید کی سزا دے سکتی ہے۔