ٹھٹھہ ،غذائی قلت سے متاثرہ تمام بچوں کو مکمل ریلیف دیا جائے غضنفر علی قادری

Published on October 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/ حمید چنڈ)ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی زیر صدارت دربار ہال مکلی میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا- جس میں سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن (سرسو) اور ایکشن اگینسٹ ہنگر اے سی ایف کے تعاون اور یورپی یونین سول پروٹیکشن اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کی مالی امداد سے سندھ میں بار بار آنے والی قدرتی آفات کی ہنگامی صورتحال سے متاثرہ آبادی کو مضبوط بنانے کیلئے فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر، جنگلات، لوکل گورنمنٹ، ایجوکیشن، ایجوکیشن ورکس اینڈ سروسز، آبپاشی، صحت، زراعت کے علاوہ مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام متعلقہ افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں مربوط رابطہ میں رہ کر ایک مؤثر حکمت عملی تشکیل دیکر ضلع کے بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جاکر وہاں کے مقامی معززين اور کمیونٹی سے ملکر سیمینار منعقد کرکے انہیں آگہی دی جائے کہ وہ بارشوں و سیلاب اور دیگر قدرتی آفات سے خود بھی اپنے جان و مال کی حفاظت کر سکیں- انہوں نے مزید ہدایت کی کہ غذائی قلت سے متاثرہ تمام بچوں کو مکمل ریلیف دیا جائے اور نیوٹریشن کے تحت چلنے والے تمام پروگراموں پر مکمل طور پر عملدرآمد کروایا جائے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران اور این جی اوز کے نمائندوں نے شدید بارشوں اور سیلاب کی ایمرجنسی صورتحال میں اپنی اپنی کی گئی خدمات اور کارکردگی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے تمام افسران اور این جی اوز کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes