ملک نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا: آرمی چیف

Published on October 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔ان خیالات کا اظہار سپہ سالار نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف نے این ڈی یو کا دورہ کیا اور 24 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا، اس دوران انہوں نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز اور ان کے ریسپانس سے شرکاء کو آگاہ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی اور متحد ردعمل ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ ملک نے بہت سے چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یکانگت سے کامیاب ہوئی۔ امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes