حضورﷺ کی سیر ت اقوام عالم کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔ڈاکٹر شہناز کوثر

Published on October 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 103)      No Comments

معاشرے کی بہتر اصلاح کےلئے تعلیمات نبوی پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی سرخروئی کا باعث ہے پرنسپل
لاہور(یواین پی)شان رحمت العالمینﷺکے تحت گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین ما ڈل ٹاون لاہور میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدائیات کے مطابق ماہ ربیع الاول کے ہر جمعہ مبارک کو محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا،مہمان خصوصی کے طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محترمہ نورین اختر اوراسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون مس سونیا صدف نے خصوصی شرکت کی ۔جس میں قرآن خوانی، حدیہ درودوسلام اور نعت رسول مقبولﷺکا اہتمام کیا گیا۔محفل میلاد مصطفی ﷺ میں کالج ہذا کی طالبات،اساتذہ اکرام سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے عقیدت و احترام سے شرکت کی۔اس موقع پر پرنسپل کالج شہنا ز کوثرنے محفل میلاد مصطفی ﷺ کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے ایک مشعل راہ اور آپﷺ کی تعلیمات پر چلنا ہمارے لیے آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتر اصلاح کے لیے تعلیمات نبوی پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی سرخروئی کا باعث ہے،دنیا میں امن انسانوں کو انصاف اور حقوق دینے سے ہی آئے گا۔محفل میلاد مصطفیٰﷺ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون مس سونیا صدف کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے شان رحمت العالمین کے انعقاد سے طلباﺅ طالبا ت کو سیر ت مصطفی کی روشنی میں اپنے کردار کو سنوارنے کا موقع ملے گا ،حضورﷺ کی سیر ت نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقوام عالم کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔اس موقع پرپرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ماڈل ٹاون و دیگر شرکائے محفل نے خطاب کیے اور نبی کریم ﷺ کے اخلاق ،سیرت النبیﷺ اور اسوہ حسنہ پر روشنی ڈالی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes