اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا ہے کہ بچو ں کوکرونا وائرس سے بچانے کے لئے حکومتی اقدامات اداروں کی سنجیدگی اور مستقبل میں طے شدہ لائحہ عمل پر عمل در آمد کو یقینی بنا رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک ٹیم کے طو ر پر مطلوبہ ہدف کے حصول کے لئے پوری سنجیدگی سے اقدامات کریں 31اکتوبر سے شروع ہونےو الی انسداد کرونا ویکسی نیشن مہم میں 5سال تا 12سال تک کی عمر کے جن بچوں کو حفاظتی ویکسئین کی پہلی خوراک لگ چکی ہے ان کو دوسری خوراک لگائی جائے گی اور جو بچے کسی وجہ سے ویکسیئن کی پہلی خوراک نہیں لگوا سے ان کو بھی اس مہم میں حفاظتی ویکسئین لگائی جائے گی محکمہ صحت اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے فول پروف انتظامات کرے فیلڈ ورکرز کی ٹرینگ اور لاجسٹک کے سلسلہ میں کسی سطح پر بھی کوئی کوتاہی نہ کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 5سال سے 12سال تک کی عمر کے بچوں انسداد کرونا ویکسیئن لگانے کی دوسری مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین بلوچ نے کہا کہ ضلع میں انسداد کرونا ویکسی نیشن مہم برائے اطفال سے متعلق بریفنگ دی انہوں نے بتایا کہ ضلع میں5لاکھ 22ہزار بچوں کو انسداد کرونا ویکسئین لگائی جا ئے گی جس کے لئے 31اکتوبر سے شروع ہونےو الی مہم میں تمام متعلقہ محکموں کو ان کی ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے اور تمام ادارے اس مہم کو کامیاب بنانے کے لئے باہمی ربط و رابطہ سے اقدامات کریں۔