ضلع بھر میں بے ہنگم ٹریفک کے خاتمہ کیلئے پارکنگ سٹیندزکا قیام عمل میں لایا جائے پاسبان رکشہ یونین کا مطالبہ
Published on May 20, 2014 by admin ·(TOTAL VIEWS 329) No Comments
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ثاقب شفیع) پاسبان رکشہ یونین کی زیر قیادت ضلعی عہدیداران کے نمائندوں کے وفد نے سیکرٹری آرٹی اے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ ضلع بھر میں ٹریفک مسائل حل کرنے کے لیے پارکنگ سٹینڈتعمیر کئے جائیں ۔مختلف جگہوں پر رکشہ ڈرائیورز سے بھتہ وصول کرنے والے افراد کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور رکشہ ڈرائیورز کے بلاوجہ چالان نہ کئے جائیں۔ اس موقع پر ٹی ایم اے میاں محمد اکرم ، چیف آرگنائزر پاسبان رکشہ یونین سید افضال حسین شاہ، صدر میاں انعام الحق ، ضلعی نائب صدر نظر حسین اور ضلعی جنرل سیکرٹری سہیل شہزاد بھی موجودتھے۔ سیکرٹری آر۔ٹی ۔ اے نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ رکشہ ڈرائیورز کے مسائل کو ترجحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے جلد از جلد ٹی ایم او ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس بلا کر غور کیا جائے گا تاکہ آپ کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔
انتظامیہ کی بروقت کاروائی نہر جھنگ برانچ میں پڑنے والا شگاف بند کردیا گیا عوام پریشانی سے محفوظ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(یواین پی )تحصیل گوجرہ چک نمبر 383ج ب کے نزدیک نہر جھنگ برانچ میں علی الصبح پڑنے والے شگاف کو تیزی سے جاری امداد کاروائیوں کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ نہر میں شگاف کی اطلاع ملتے ہی اے سی گوجرہ سید تنویر مرتضی،محکمہ انہار کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر فیصل آباد عنایت چیمہ،ایکسئین مشتاق گوجر و دیگر ضلعی انتظامی افسران فورا موقع پر پہنچ گئے جنھوں نے نہر میں پانی کی سپلائی بند کروا کر اپنی نگرانی میں شگاف کو پرُ کرنے سے متعلق آپریشن کا آغا ز کیا ۔شگاف کو بند کرنے اور پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اور وسائل بروئے کار لانے کے علاوہ آپریشن میں20 سے زائد ٹرالیاں،بلڈوزرز و دیگر ہیوی مشینری کا استعمال کیا گیا اور بالآخر نو گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد شگاف کو بند کردیا گیا۔دوران آپریشن اے سی گوجرہ و دیگر ضلعی انتظامی افسران موقع پر موجود رہے اور امدادی کاروائیوں و انتظامات کا بغور جائزہ لیا۔
:اسی سے منسلک خبریں جو آپ پڑھنا چاہیں گے
Post Views: 101
Related