ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں (آج)ایک دوسرے کیخلاف میدان میں اتریں گی

Published on October 23, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

میلبورن (یواین پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022ء میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج (اتوار) ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گی جس کیلئے دونوں ٹیموں کے کپتان اپنی ٹیموں کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں تاہم میچ کے دن بارش کے خطرے نے شائقین کرکٹ کے ساتھ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی تجسس میں مبتلا کر دیا،آئی سی سی قوانین کے مطابق اگر بارش کی وجہ سے میچ بالکل بھی نہ ہو سکا تو دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں راؤنڈ کا آغاز آج بروز اتوار کو میلبرن میں پاکستان اور بھارت کے مابین میچ سے ہو گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق میچ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا لیکن آسٹریلیا میں اس وقت شام کے 7 بج رہے ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme